پارلیمنٹ میں اس سلسلے کا بل منظور ہونے کے بعد یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس قانون کے تحت، شہید سائنسداں محسن فخری زادہ کی کاوشوں کو حتمی شکل دینے کے پیش نظر اور ملک کی موجودہ اور مستقبل کی دفاعی اور سیکورٹی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے، "دفاعی تحقیقات اور ایجادات کا ادارہ" تشکیل دیا جائے گا تا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نئی ایجادات کی مدد سے نئے نوعیت کے خطروں سے نمٹنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس قانون کے تحت جدید دفاعی نظام کی ڈیزائننگ، اس کے اجزا کی پیداوار، افرادی قوت کی ٹریننگ اور حمایت کا راستہ ہموار کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ